مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایک موبائل ایپ ہے جوسینکڑوں گیس سٹیشنز پہ آنے والے ہزاروں ٹرک ڈرائیورصارفین کو فیول کی خریداری پر فوری رعایت فراہم کرتی ہے۔
جی ہاں، آپ کسی بھی قسم کی گاڑی بشمول ذاتی پِک اپ ٹرَکس اور RVs (Recreational Vehicles)کیلیئے ڈیزل کی خریداری پربھی بچت پا سکتے ہیں۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) کا ڈیزائن بہت سادہ اور استعمال بےحد آسان ہے۔صرف یہ ترتیب ذہن میں رکھیں:
یاد رہے کہ فیول کی قیمت ادا کرنے سےقبل آپ کواپنی ایپ میں دیئے گئے ذرائع بِل ادائیگی میں کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، یا بینک اکاؤنٹ میں سے کسی ایک کا اندراج لازمی کرنا ہوگا (یعنی آپ سے فیول کی قیمت ایپ کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی ، نہ کہ گیس سٹیشن پر)۔
فیول بھروالینے کے بعد مَڈ فلَیپ (Mudflap) آپ سے رعایت شدہ واجبات وصول کرلے گی اور بل ادائیگی کی رسیدفوراً ہی آپکو بذریعہ ای-میل ارسال کردی جائے گی۔ بل ادائیگی کی رسید آپ متعلقہ گیس سٹیشن سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
جیسے ہی آپ مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایپ ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں اور اپنے ذرائع بِل ادائیگی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں، آپ بغیر کسی پیچ و تاب کے اپنی پہلی خریداری کرنے کے اہل بن جاتے ہیں! اگر آپکو اپنے سفر کی رُوٹ پر کوئی گیس سٹیشن نظر آتا ہے، آپ فوراً وہاں پہنچ کر اپنا فیول کوڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) کا استعمال 100 فیصد مفت اور یقینی ہے! اس پہ کوئی فیس،کوئی فیول کارڈز،کوئی ماہانہ خرچہ اور کسی بھی قسم کے کوئی غیر مشروط پوشیدہ چارجز لاگو نہیں ہیں۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایپ کے "فیول تلاش کریں" والے خانے میں جائیں اور وہاں دیا گیا نقشہ کھولیں۔ نقشے پر ٹیپ کرتے ہی آپکے سامنے رعایت شدہ قیمتوں کی مکمل فہرست کھل جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ علاقے یا رُوٹ کے اعتبار سے خصوصی تلاش بھی جاری کر سکتے ہیں۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) براہِ راست ایسےگیس سٹیشنز کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے جن کا بنیادی مقصد اپنی فروخت بڑھانا اور صارفین ٹرک ڈرائیورزکی تعداد میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔ ایسے گیس سٹیشنز مَڈ فلَیپ (Mudflap) کے توَسُط سے اپنے صارفین کو ایک خاص رعایت دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں جس سے نتیجتاً گیس صارفین کو قدرے کم قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) سے فوری بچت حاصل کرنے کیلئے ڈرائیور حضرات ایپ کے ذریعےسے اپنا فیول خریدتے ہیں۔ جب آپ اپنا کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ ایپ کے ساتھ منسلک کرتے ہیں، اور فیول کوڈ حاصل کر کے اپنی سواری میں فیول بھروالیتے ہیں، تو مَڈ فلَیپ (Mudflap) رعایت شدہ واجبات کی کٹوتی آپکے منسلک اکاؤنٹ یا کارڈ سے ہی کرتی ہے۔آپکو کبھی کسی گیس سٹیشن پر بل ادائیگی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
جی ہاں، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کےساتھ ساتھ مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایپ ہر وہ فلیٹ (fleet) کارڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دیتی ہے جس پر Visa یا MasterCard کا لوگو موجودہو اور جو فیول کی خریداری کے علاوہ دوسری اشیاء خریدنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہو۔
مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایپ آپکی بل ادائیگی کی معلومات کو اُسی پائے کی بینک-گریڈ سیکیورٹی اور ایس ایس ایل انکرپشن (SSL Encryption ) کے ساتھ محفوظ کرتی ہے جو گوگل(Google) اور ایمازون (Amazon) کے حالیہ زیرِ استعمال ہیں۔ آپکے کارڈ کی تمام تر معلومات مَڈ فلَیپ (Mudflap) ایپ میں ٪100محفوظ اور بےخطر نگرانی میں موجود رہتی ہیں۔
جی ہاں، مَڈ فلَیپ (Mudflap) کے ذریعے کی گئی فیول کی ہر خریداری پرآپ کو ایک مفصِّل رسید بذریعہ خودکار ترسیلی نظام آپکی ای میل آئی ڈی پربھیج دی جاتی ہے۔ آپ اپنی تمام گزشتہ رسیدیں ایپ کے "فیول کوڈز" والے خانے میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جی ہاں، آپ IFTA رپورٹس کی مفت فراہمی کیلئے بذریعہ ایپ کسی بھی وقت درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
فیول کوڈز کی مدّت ِ میعاد 24 گھنٹے ہے جس کے بعد وہ قابل استعمال نہیں رہتے۔اگر آپکا ارادہ بدل جائےتو آپ بغیر جرمانہ کسی بھی وقت کوڈ کو منسوخ کرسکتے ہیں۔
جی ہاں، آپ خرید سکتے ہیں۔
بہت جلد۔ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مَڈ فلَیپ (Mudflap) نیٹ ورک میں نئے فیول سٹیشنزکا اضافہ کریں اور اپنی حدود وسیع کریں۔ بہت جلد ہم پورے نقشے کو اپنے زیرِ کار لے آئیں گے۔
جب مَڈ فلَیپ (Mudflap) سے منسلک کسی گیس سٹیشن کے صارفین کی تعداد بڑھتی ہے اور اس کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے،تو مَڈ فلَیپ (Mudflap) کو اس منافع کا مُحرّک ہونے کی وجہ سے کچھ حصّہ بطورِ کمیشن دیا جاتا ہے۔
آپ کو سننا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگا! مَڈ فلَیپ (Mudflap) سے رابطہ کرنے کے بیشتر ذرائع موجود ہیں: آپ ہمیں چیٹ میں پیغام بھیج سکتے ہیں، support@mudflapinc.com پر ای میل ارسال کر سکتے ہیں، یا اس کے علاوہ آپ ہمیں 1-888-885-3835 پر کال بھی کر سکتے ہیں ۔ ہم آپکی سہولت کیلئے دن کے24 گھنٹے موجود ہیں۔ آپکے مسائل حل کرنا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہوگا۔